کراچی میں عید پر خریداری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، 70 ارب روپے کا بزنس

Published on July 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 814)      No Comments

5555
کراچی (یو این پی) شہر قائد کی رونقیں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ بحال ہوتی جا رہی ہیں۔ خوف کے بادل چھٹنے سے ملک کے معاشی حب میں کاروباری سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر میں بھتہ خوری میں 95 فیصد تک کمی آنے سے سرمایہ کاری کو جہاں فروغ ملا ہے، وہیں شہریوں کی جانب سے 70 ارب روپے مالیت کی عید خریداری سے منصوعات کی فروخت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جس سے تاجروں کی عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ عید کے موقع کیلئے مجموعی طور پر 90 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ مصنوعات کی فروخت توقعات سے بھی بہت زیادہ رہی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں سے حالات میں بہتری آ رہی ہے۔ مستقبل میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ ملنے کی امید ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes