کراچی: مدینہ کالونی سے 6 سالہ بچہ اغواء، لواحقین کا احتجاج

Published on September 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

کراچی: (یواین پی) کراچی میں بچوں کے اغواء کی وارداتیں بڑھنے لگیں، مدینہ کالونی سے نامعلوم ملزمان نے 6 سالہ بچہ اغواء کرلیا، واردات کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور سڑک پر آگ لگا دی۔کراچی میں اغواء کار بے لگام، شہری اپنے بچوں سے محروم ہونے لگے۔ نیو کراچی کی مدینہ کالونی سے 6 سالہ حذیفہ اغواء ہوا تو گھر میں صف ماتم بچھ گئی، لخت جگر کی جدائی میں والدہ غم سے نڈھال ہیں۔ پولیس کی جانب سے بچے کی بازیابی میں ناکامی پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے، مظاہرین نے دکانیں بند کرا کر سڑک پر آگ لگا دی۔حلقے سے منتخب رکن سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن بھی موقع پر پہنچے اور اعلیٰ حکام سے بچوں کےاغواء کی وارداتوں کا نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔مظاہرے کی آڑ میں شرپسندوں نے بھی خوب فائدہ اٹھایا، دکانوں اور ہوٹلوں میں توڑ پھوڑ کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی آنکھ مچولی کرتے رہے۔پولیس نے حذیفہ کے اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بچے کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy