رینجرز کا ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ ، کزن سمیت 4 افراد زیر حراست

Published on July 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

news-1437678903-4708_largeکراچی ( یواین پی )رینجرز کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر ان کے کزن سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا اور اس دوران انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے کزن سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ متحدہ کے رکن اسمبلی علی رضا عابدی کی ملکیت ہے اور رینجرز کی جانب سے ریسٹورنٹ میں کاغذات کی چھان بین بھی کی گئی ہے ۔ اس واقعے کے فوراً بعد ایم کیو ایم کی رہنماءنسرین جلیل دیگر رہنماﺅں کے ساتھ ریسٹورنٹ پہنچ گئیں اور ان کا کہنا تھا کہ متحدہ کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی نے ایم کیو ایم کےمظلوم کارکنان کی گرفتاری کے خلاف آواز اٹھائی تھی جس کے باعث ریسٹورنٹ پر چھاپہ سمیت ان کے کزن کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes