پیپلزپارٹی ہی اصل اپوزیشن جماعت ہے ،سید خورشید شاہ

Published on July 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 439)      No Comments

1111
اسلام آباد(یو این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جمہوریت کو خطرے میں ڈالا تو پیپلزپارٹی اسکے خلاف میدان میں ہوگی،اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپاٹی ہی اصل اپوزیشن جماعت ہے ہم نے جمہوریت کے تحفظ کیلئے عمران خان کے دھرنے کے دوران اپنا کردار ادا کیا،آئندہ بھی جمہوریت کو کوئی خطرہ ہوا تو ہم پہلے کی طرح میدان میں کھڑے ہونگے،خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کے ا ستعفوں کے دوران بھی انکے منظور نہ کرنے کیلئے کردار ادا کیا،اب بھی اگر پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ میں آمد پر وزرا نے کوئی غلط جملے کہے تو ہم پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہونگے ،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم نے ان الیکشن کو آر او الیکشن قرار دیا تھا،نتائج پر تحفظات تھے مگر کمیشن کی رپورٹ کو ہم نے قبول کر لیا ہے، خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران جوہری معاہدے کے تناظر میں نئی خارجہ پالیسی کی تشکیل کے لئے اے پی سی بلانی چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes