اسلام میں دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھ کر مدد کرنے کو عبادت کا درجہ دیا گیاڈی سی او جھنگ

Published on July 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

mail.google.com
جھنگ(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ اسلام میں دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھ کر مدد کرنے کو عبادت کا درجہ دیا گیا لہٰذا ہمیں بغیر کسی لالچ کے دکھی انسانیت کی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے ۔ جب سے معاشرہ قائم ہو ا اس وقت سے رضا کار کام کررہے ہیں کیونکہ انسان کا پیدا ہونے کا مقصد ہی دوسروں کی خدمت کرنا ہے اور رضاکاروں کی خدمات کو زیادہ سے زیادہ فائدہ مند اور فعال بنانے کیلئے ان کی بھر پور تربیت کا سلسلہ جاری رہنا چائیے۔یہ بات انہوں نے ضلع کونسل ہال میں رضاکاروں کی سیلابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار می ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر طارق سعید ،اے سی شورکوٹ عامرشہزاد اوراے سی اٹھارہ ہزاری سیداحسن رضا بخار ی کے علاوہ متعلقہ افسران اور رضارکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈی سی او نادر چٹھہ نے رضاکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داریوں اور دیگر فرائض کے متعلق آگہی کے ساتھ ساتھ فلڈ سے متاثرہ ہونے والے مواضعات کے رضاکاروں کی کیمیونٹی ایمر جنسی ریسپانس ٹیم کو پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122سے مرحلہ وار ٹرینینگ بھی کروائی جائے گی۔اس موقع پرڈ اکٹر طارق سعیدنے بھی اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہ جھنگ کی تمام تحصیلوں سے 335 رضاکاروں نے حصہ لیا ہے اورریسکیو1122سروس ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy