سلمان خان کے منہ موڑتے ہی ’’گمنامی ‘‘میں جانیوالی اداکارائیں

Published on July 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 688)      No Comments

44
بالی ووڈ میں سلمان خان کا جادو سر چڑھ کے بولتا ہے لیکن اسے اتفاق ہی کہیں گے
ممبئی (یوا ین پی) بالی ووڈ میں سلمان خان کا جادو سر چڑھ کے بولتا ہے لیکن اسے اتفاق ہی کہیں گے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی کئی اداکاراؤں کی گاڑی چل ہی نہیں پائی اور وہ گمنامی کے اندھیرے میں کھو گئیں۔فلمی مبصرین کا یونی ویژن نیوزسے کہنا ہے کہ ا ن میں سے اکثر کو سلمان نے فلم میں متعارف کرایا لیکن جیسے ہی سلمان نے ان سے منہ موڑا ، وہ گمنامی کے اندھیروں میں کھوگئیں ، ایک نظر ایسی ہی کچھ اداکاراؤں پرڈالتے ہیں۔ بھاگیشری نے 1990 میں سلمان خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم ‘میں نے پیار کیا’سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ سلمان خان اور بھاگیشری کی مقبولیت آسمان کو چھو گئی۔ اس کے بعد بھاگیشری نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی اور پھر انکے ساتھ قید میں ہے بلبل اور ‘پائل جیسی سپرفلاپ فلمیں کیں۔اس کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر فلموں سے غائب ہی ہو گئیں۔ بھومیکا چاولہ نے 2003 میں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ‘تیرے نام’سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا اگرچہ اس سے پہلے وہ کئی تیلگو فلموں میں کام کر چکی تھیں۔‘تیرے نام’ بڑی کامیاب رہی لیکن بھومیکا چاولہ کا کیریئر ہندی فلموں میں پروان نہیں چڑھ پایا۔انہوں نے رن، دل نے جسے اپنا کہا اور سلسلہ جیسی فلاپ فلمیں دیں۔بھومیکا نے 2007 میں اپنے یوگا گورو بھرت ٹھاکر سے شادی کر لی اور اس کے بعد وہ کسی ہندی فلم میں نظر نہیں آئیں تاہم وہ مسلسل جنوبی بھارتی فلموں میں نظر آ رہی ہیں۔سنیہا اولال نے 2005 میں سلمان خان کی فلم ‘لکی نو ٹائم فار لو’سے اپنا بالی ووڈ کیریئر شروع کیا۔ ان کی شکل ایشوریہ رائے سے ملتی تھی جس کی وجہ سے وہ خاصی دیر تک موضوعِ بحث رہیں لیکن اس کے بعد بھی ان کا کیریئر رفتار پکڑ نہیں پایا۔ انہوں نے کچھ تامل اور تیلگو فلمیں ضرور کیں لیکن بالی ووڈ میں نہیں چل پائیں۔ زرین خان نے 2010میں سلمان خان کی فلم ‘ویر’ سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ نہ تو فلم چلی اور نہ ہی زرین خان۔سلمان خان کی اس وقت کی قریبی دوست کترینہ کیف سے ان کی شکل ملنے کی وجہ سے ان کو توجہ تو ملی لیکن کامیابی نہیں۔آخری بار وہ سلمان خان کی ہی سپر ہٹ فلم ریڈی کے ایک نغمے ‘کیریکٹر ڈھیلا’ میں نظر آئیں۔گلبہار شاہ (ڈیزی شاہ )کوریوگرافر گنیش آچاریہ کی دس سال تک ڈانس اسسٹنٹ رہ چکی ہیں۔کچھ فلموں میں چھوٹے موٹے کردار کرنے والی گلبہار کو بطور لیڈ ہیروئن سلمان خان نے 2013 میں اپنی ہوم پروڈکشن فلم ‘جے ہو’ میں لانچ کیا۔ فلم چل گئی لیکن گلبہار کو اس کے باوجود کوئی اور کام نہیں ملا۔فی الحال ان کے پاس کوئی فلم نہیں ہے اور وہ صرف ایوارڈ فنکشنوں اور فیشن شوز کی زینت بڑھاتی نظر آتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes