بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات جاری، سینکڑوں سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سچا سودا آمد

Published on April 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ میں بیساکھی میلہ کی تین روزہ تقریبات جاری اندرون و بیرون ممالک سے آئے سینکڑوں سکھ یاتریوں کی گوردوارہ سچا سودا آمد بیساکھی میلے میں شرکت کے لئے انڈیا سے آئے 1268 سکھ یاتری گروپ لیڈر سردار امر جیت سنگھ کی سربراہی میں واہگہ باڈر لاہور سے ننکانہ صاحب اور پھر فاروق آباد پہنچے سکھ یاتریوں کی گردوارہ سچا سودا آمد پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور نے انکا پر جوش استقبال کیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کو طبی سہو لیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکے کھانے پینے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے گردوارہ کے داخلی وخارجی راستوں پر پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی اس موقعہ پر سکھ یاتریوں نے بیساکھی میلے کے بہترین انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes