فراغت کے لمحات بیٹھ کر گزارنے سے کینسر کا خطرہ ہے،رپورٹ

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 560)      No Comments

images
اسلام آباد(یو این پی)ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ فرصت کے لمحات کو بیٹھ کر گزارنے والی خواتین میں کینسر کا خطرہ زیادہ ہے۔ ماہرین نے پتا چلایا ہے کہ بیٹھنے سے کینسر کا خطرہ صرف خواتین میں تھا جبکہ مردوں کیلئے یہ خطرہ نہیں تھا۔ امریکن کینسر سوسائٹی کے محققین نے متنبہ کیا ہے کہ زیادہ دیر تک بیٹھنے سے خواتین میں ہڈیوں کے گودے کے سرطان، رحم کے سرطان اور چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ماہرین نے مزید کہا ہے کہ چند دہائیوں سے لوگوں میں بیٹھ کر وقت گزارنے کا رجحان عام ہوا ہے جس کی ایک بڑی وجہ ٹیکنالوجی کی ترقی ہے۔ لوگوں نے اپنا زیادہ وقت کمپیوٹر ،ویڈیو گیمز اور ٹی وی کے سامنے بیٹھ کر گزارنا شروع کر دیا ہے۔ نئے مطالعے میں محققین نے ایک لاکھ چھیالیس ہزار مردوں اور عورتوں کی صحت کی نگرانی کی۔اس دوران اٹھارہ ہزار سے زائد مرد اور بارہ ہزار سے زائد عورتوں میں کینسر کی تشخیص ہوئی۔ امریکن کینسر سوسائٹی کی ہدایات میں لوگوں سے کم سے کم بیٹھنے کی سفارش کی ہے۔ یہ تحقیق کینسر ایپی ڈیمیولوجی، بائیو مارکر اینڈ پریوینشن نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes