ایف آئی اے نے لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا

Published on July 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

abcکراچی (یو این پی) ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کامران عطاء اللہ نے کہا ہے کہ ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری نوکری کا جھانسا دے کر لوگوں سے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار کرلیا ہے اور ملزم سے دوران تفتیش اس کے ساتھ سرکاری افسرا ن کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کامران عطاء اللہ نے کہا کہ ملزم ذیشان سوشل میڈیا پر اشتہا ر دے کر لوگوں کو بے وقوف بناتا تھا اور انہیں نوکری کا لالچ دے کر ان سے پانچ سے 15لاکھ تک وصول کرتا تھا یہاں تک کہ ملزم وارٹر بورڈ اور سندھ پولیس کے جعلی آفر لیٹر بھی انہیں دیتا تھا تاہم اسے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے ساتھ کچھ سرکاری افسران بھی ملوث ہیںیعنی ملزم کا پورا گینگ کا م کررہا ہے جنہیں جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے ساتھ ملوث سرکاری افسران سے متعلق تحقیقات بھی کرر ہے ہیں اور اس کے سہولت کاروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog