من پسند احتساب اور مقدس گائے کا نظریہ کرپشن کی بدترین قسم ہے: آصف زرداری

Published on January 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

22
اسلام آباد(یو این پی)  پیپلز پارٹی کے  شریک  چیئرمین آصف علی زرداری  نے  ایک  بار پھر  توپوں کے دھانے کھول  دئیے ، کہا کہ  من پسند احتساب اور مقدس گائےکانظریہ کرپشن کی  بدترین  قسم  ہے ، سیاسی جوڑ توڑ کے لئے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی کرپشن ہے سابق صدر نے کہا  غیرریاستی عناصر کےذریعے ملکی سلامتی کوداؤ پر لگانے والوں کا  بھی احتساب ہوناچاہیے۔تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے بانی رہنما ذوالفقارعلی بھٹو کی 87ویں سالگرہ پر اپنے  پیغام میں آصف علی  زرداری نے کہا کہ   پیپلزپارٹی پر کرپشن کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں، من پسند احتساب، مقدس گائےکانظریہ  اوردہرا معیار بھی کرپشن  کی بدترین قسم  ہے،سیاسی جوڑ توڑ کے لئے کرپشن کا نام استعمال کرنا بھی کرپشن کے زمرے میں ہی  آتا ہے۔آصف زرداری  نے واضح  کیا کہ غیرریاستی عناصر کےذریعے ملکی سلامتی کوداؤ پر لگانے اورپی سی او کے تحت حلف اٹھا کرآئین سےروگردانی کرنے والوں کا بھی احتساب ہوناچاہیے۔مذہب کے  نام  پر ا نتہا پسندوں کو  اقتدار پر  قبضہ  نہیں کر نے دیں گے اقتدار پر صرف اور صرف عوام کا حق ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes