ترکی میں کشتی ڈوبنے کا واقعہ، دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق

Published on December 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) ترجمان دفتر خارجہ نے ترکی میں کشتی ڈوبنے کے واقعہ میں دو پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نعشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، باقی 23 پاکستانیوں کو بچا لیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ ترکی کے صوبے بٹلس میں کشتی حادثہ میں دو پاکستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔ کشتی میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے 71 شہری سوار تھے۔ ان میں پاکستانیوں کی تعداد 25 تھی۔ واقعہ کے بعد ترک حکام نے سرچ اور رسیکیو آپریشن کیا۔ بدقستمی سے دو پاکستانی حادثہ میں جاں بحق ہوئے۔مرنے والے پاکستانیوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ 23 پاکستانیوں کو ترک حکام نے ریسکیوآپریشن میں بچا لیا۔ ترکی میں پاکستانی سفارتخانہ ترک حکام کے ساتھ رابطہ میں ہے۔یاد رہے کہ ترکی کے مشرقی صوبے میں یہ حادثہ پیش آیا تھا، جہاں سات افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 64 افراد کو بچا لیا گیا۔ مرنے والوں کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش اور افغاستان سے تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy