الطاف حسین اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں،عابد شیر علی

Published on August 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments
777
اسلام آباد (یواین پی) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ الطاف حسین اپنا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں، وہ برطانوی شہری ہیں ان کا علاج ہونا چاہئے، وزیراعظم پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں، انہوں نے جمہوریت اور ملک کے اداروں کے خلاف سازش کی تھی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے دشمن ملک سے مدد مانگی، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کے خلاف بات کی ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے بیانات کی تحقیقات کی جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ برطانیہ کو الطاف حسین کے بیان پر نوٹس لینا چاہئے، وہ برطانوی شہری ہیں اور برطانوی حکومت ان کا علاج کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر ملی ٹینسی کا گروہ موجود ہے، کراچی آپریشن کے دوران ایسے لوگوں کو پکڑا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرتی ہے اور الطاف حسین کے ایسے بیانات پر ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پی ٹی آئی کے اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں، انہوں نے جمہوریت اور ملک کے اداروں کے خلاف سازش کی تھی۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy