ٹی 20 انٹرنیشل: فخر زمان 2018 ء میں سب زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمن

Published on July 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔ فخر زمان 12 میچز کھیلتے ہوئے 3 نصف سنچریز کی مدد سے 425 رنز کیساتھ ٹاپ پر آگئے۔فخر زمان نے یہ اعزاز ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران انجام دیا، انہوں نے 73 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، وہ 2018 میں 12 میچز کھیلتے ہوئے 3 نصف سنچریز کی مدد سے 425 رنز کیساتھ ٹاپ پر آ گئے ہیں، انہوں نے بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون 419 رنز کو دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔فہرست میں آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ 414 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل 410 رنز کیساتھ ہی چوتھے نمبر پر ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog