پاکستان ایک مضبوط اور محفوظ ایٹمی ریاست بن چکا ہے ثاقب خورشید

Published on August 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 427)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی( یواین پی)ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جس کا وجود ایک ہمسایہ ملک کو کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے لیکن دشمن کی مکارانہ چالوں اور سازشوں کے باوجود خدا تعالی کے فضل و کرم اور میاں نواز شریف و میاں شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل کی شبانہ روز کاوشوں کی بدولت یہ ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور اب یہ ایک مضبوط اور محفوظ ایٹمی ریاست بن چکا ہے یہ بات انہوں نے ٹی ایم اے کے سبزہ زار میں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلہ میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی بھی موجود تھے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ آج کا پاکستان 1947 ؁ء کے پاکستان کے بہت مختلف ہے ہماری مسلح افواج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہیں اور اس وقت دہشت گرد عناصر کے قلع قمع کے لیے مصروف عمل ہیں پاک افواج کو بھر پور سیاسی وعوامی تائید حاصل ہے میاں محمد ثاقب خورشید نے کہا کہ نئی نسل کو قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہونے کا اعزا رکھتی ہے انشاء اللہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں اس ملک کو بام عروج پر پہنچانے والی جماعت بھی پاکستان مسلم لیگ ہی ہو گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes