ملک بھر میں 69 واں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

Published on August 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 735)      No Comments

1000
اسلام آباد(یوا ین پی)ملک بھر میں یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جب کہ اس موقع پر رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ملک بھر میں 69 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جب کہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جب کہ مساجد میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوئی جس میں صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ارشد محمود سمیت وفاقی وزراء، ممبران قومی اسمبلی، سینیٹرز اور غیر ملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے پرچم کشائی سے کیا۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ، وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراؤں پر پاک فوج کے دستے تعینات کیے گئے جب کہ موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes