کوئٹہ ،سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی

Published on December 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 433)      No Comments

q
کوئٹہ (یواین پی) جوائنٹ روڈ پرسیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے ایک بچے سمیت پانچ سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ فقیرآباد میں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی جانزادہ خان کونشانہ بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب نصب کیے گئے بارودی مواد کوریموٹ کنٹرول سے اڑادیاگیا جس کی زد میں آکر ایک بچہ اور چار سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔بی ڈی ایس کے مطابق دھماکے میں پانچ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیاگیاتھا، جیسے ہی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے تو دھماکہ ہوگیاجس کی زدمیں سکول جانیوالا بچہ بھی آگیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme