بنی گالہ کےقریب سےدہشتگردگرفتار،عمران خان کی سیکیورٹی بھی سخت کردی

Published on August 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

02
اسلام آباد(یو این پی)  بنی گالا کے قریب مسجد سے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا، جب کہ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی اور وزراء دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں۔تحریک انصاف سیکریٹریٹ کے انچارچ عون چوہدری کے مطابق ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر عمران خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے اور بنی گالہ رہائش گاہ اور سیکریٹریٹ میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔تحریک انصاف کے چئیرمین سے ملنے کیلئے آنے والے افراد کی مکمل جانچ پڑتال اور دفاتر میں داخل ہونے والوں کی مکمل تلاشی کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری طرف سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک سماء سے بات چیت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی اور وزراء دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہیں، وی وی آئی پیز کیلئے سیکیورٹی پلان کو ازسرنو مرتب کرنا ہوگا۔انہوں نے مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا کہ ان تمام کارروائیوں کے پیچھے داعش ہے، پاکستان میں داعش کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری ہوگیا ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی داعش کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme