پاکستانی اسٹیج فنکاروں کا پوری دنیا میں کوئی جوڑ نہیں‘ ظفری خاں

Published on August 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

099
لاہور(یو این پی)معروف کامیڈین ظفری خاں نے کہا ہے کہ پاکستانی اسٹیج فنکاروں کا پوری دنیا میں کوئی جوڑ نہیں ،بھارتی فلم انڈسٹری بھی پاکستان کی نقالی پر مجبور ہے۔ یو این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی اسٹیج ڈرامے عوام کو جس طرح تفریح فراہم کر رہے ہیں اس میں پروڈیوسر زکا اہم کردار ہے جنہوں نے نامساعد حالات کے باجود پاکستان میں فن اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ظفری خاں نے کہا کہ آج بھی پوری دنیا پاکستانی فنکاروں کی معترف ہے بھارت سمیت دنیا بھر میں لوگوں کے چہروں پر سب سے زیادہ مسکراہٹیں بکھیرنے کا اعزاز بھی پاکستانی فنکاروں کو حاصل ہے ،جس کا منہ بولتا ثبوت بیرون ملک جانیوالے ثقافتی طائفے ہیں ۔بھارتی فنکار ہمارے اسٹیج پلے کی ویڈیو دیکھ کر جگت بازی سیکھتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ فنکاروں کے معاوضوں میں اضافے کا سبب نجی چینل بھی ہوئے ہیں ،مقابلے کی فضاء میں فن اور فنکار کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes