ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ایک ملک گیرتنظیم ہی نہیں بلکہ ایک صحافتی فیملی کا نام ہےسجاد کھرل

Published on August 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments

RUJ
میاں چنوں(رضا جعفری سے)ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ایک ملک گیرتنظیم ہی نہیں بلکہ ایک صحافتی فیملی کا نام ہے ،سینئر نائب صدر پنجاب رائے سجاد حسین کھرل۔ صحافی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد میں تو ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں لیکن اب حکومت کو صحافیوں کے حقوق بھی دینا ہوں گے ،خصوصی اجلاس سے خطاب ۔ میاں چنوں آمد پرضلعی چیئرمین رضا جعفری ایڈووکیٹ کی قیادت میں پرتپاک استقبال،عہدیداران اور اراکین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان پنجاب کے صدر رائے سجاد حسین کھرل کی میاں چنوں آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس موقعہ پرعہدیداران اور اراکین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں بعد ازان چیئرمین آر یو جے ضلع خانیوال رضا جعفری ایڈووکیٹ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے آر یو جے پی پنجاب کے سینئر نائب صدر رائے سجاد حسین کھرل کا کہنا تھا کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان صحافیوں کی ایک ملک گیرتنظیم ہی نہیں بلکہ صحافتی فیملی ہے جس کے دکھ درد سانجھے ہیں ہم صحافی دوستوں نے ایک دوسرے کے دکھ درد کو اپنا خیال کرتے ہوئے اس کا مداوا کر نا ہے اور اس کیلئے ہمارے درمیان اتحاد و اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ صحافی عوامی حقوق کیلئے جدوجہد میں تو ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں لیکن اب حکومت کو صحافیوں کے حقوق بھی دینا ہوں گے ۔اس اجلاس میں چوہدری محمد ارشد اقبال،حاجی محمد علیم چوہدری ، چوہدری محمد شعیب افضل ، میاں محمد عارف ، چوہدری محمد عرفان اکرم ، مہر محمد شبیر جٹ سٹھو ، چوہدری عبدالحمید ، سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی بعد ازاں مقامی ہوٹل میں ڈنر کا پرتکلف اہتمام کیا گیا تھا ۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان پنجاب کے صدر رائے سجاد حسین کھرل کی میاں چنوں آمد پر شہر بھر میں ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان تحصیل میاں چنوں کی جانب سے خوش آمدید کے پینا فلیکس کے بینرز بھی آویزاں کئے گئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes