میری نئی فلم جٹی کی شوٹنگ کی اوپننگ نئے سال کے شروع ہوگی اداکارہ ارم ملک

Published on December 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

اداکارہ ارم ملک پنجابی فلم ”جٹی“ کے ٹائٹل رول کے لئے کاسٹ
لاہور(یواین پی) مصنف،فلم سازو ہدایت کار قاسم شاکر نے اداکارہ ارم ملک کو اپنی نئی پنجابی فلم ”جٹی“ کے ٹائٹل رول کے لئے کاسٹ کر لیا واضح رہے اداکارہ ارم ملک نے حال ہی میں پنجابی فلم ”رانی ماں“ کی شوٹ مکمل کرائی ہے یواین پی سے گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹارارم ملک نے بتایا کہ میں ہدایت کار قاسم شاکر کی ممنون ہوں جنہوں نے ”رانی ماں“ میں میرے کردار کو سراہتے ہوئے مجھے اپنی نئی پنجابی فلم ”جٹی “ میں ٹائٹل رول کیلئے کاسٹ کیا اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز نئے سال کے شروع میں ہوگا جبکہ ”رانی ماں “ کی ایڈٹنگ کا کام شروع کردیا گیا جسے جلد ریلیز کیا جائےگارانی ماں میں میرا مرکزی کردار ہے اورمجھے اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题