پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے؛ عالمی ادارہ صحت

Published on November 14, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

\"5\"

 واشنگٹن ۔۔۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ عالمی ادارہ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے21ممالک اور قریبی خطوں نے پولیوکے خاتمے کو ترجیحی حیثیت دے دی ہے۔ پاکستان کوفوری طور پرپولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔ عالمی سطح پر پولیو کا پھیلاوٴروکنے کیلئے پاکستان فوری طور پر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ شام میں پولیووائرس پھیلنے کے اسباب پاکستان سے آئے۔ پاکستان،افغانستان اور نائیجریا پولیو کے پھیلاوٴ کے مرکزی ملک ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题