پاکستان کی قومی زبان ’’اردو‘‘ کو پورے ملک میں عملی طور پر نا فذ العمل کیا جائے۔ رانا اعجاز حسین

Published on August 31, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 752)      No Comments

Muzameen Pic...
ملتان(یواین پی) قوموں کی ترقی میں مادری اور قومی زبان نہایت ہی اہمیت کی حامل ہوتی ہے ۔ زبان سے ہی اشخاص اور معاشرے کا تہذیب و تمدن منسلک ہوتا ہے۔ الحمد اللہ اہل قلم حضرات کی محنت رنگ لائی اوربالاآخر وفاقی حکومت نے پاکستان سپریم کورٹ میں جواب داخل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نفاد اردو کے لئے حکومتی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں ۔ جلد ہی پاکستان کے تمام سرکاری اداروں میں سرکاری و قومی زبان اردو نافذ کردی جائے گی۔ مگرتاحال اس میں صرف پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے عملی پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے نومنتخب چیف جسٹس صاحب نے اردو میں حلف اٹھایا اور اردو میں تقریر کی اور مقدمات کے فیصلے اردو میں لکھے۔ اس کے علاوہ حکومتی سطح پر کوئی اقدامات قابل بیان نظر نہیں آئے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سپریم کورٹ میں جواب جمع کروانے کے بعد وفاقی حکومت اداروں میں فوری طور پر اردو کو سرکاری زبان کے طور پر نافذ کرتی اور سرکاری اداروں کی ویب سائٹس اردو زبان میں بناتی، مگر لکتا ہے کہ حکومت نفاذ اردو میں تاحال سنجیدہ نہیں، اس لئے ابھی نفاذ اردو کی تحریک ختم نہیں ہوئی کیونکہ سرکاری طور پر انگریزی زبان کے نفاذ کے باعث ملک میں دس فیصد انگلش بولنے والے غالب اور نوے فیصد عوام مغلوب ہیں۔ان خیالات کا اظہار سٹیزن ویلفیئر کونسل ملتان کے چیئرمین رانا اعجاز حسین چوہان اپنے جاری بیان میں کیا، انہوں نے مذید کہا کہ ماضی میں پاکستان کی قومی زبان کے نفاذ اور ترویج کے لئے میڈیا نے اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھائی ہے اور مکمل نفاذ اردو تک میڈیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سست روی ترک کرتے ہوئے پاکستان کی قومی زبان ’’اردو‘‘ کو پورے ملک میں عملی طور پر نا فذ العمل کرے ۔ سرکاری دفاتر میں بولنے اور لکھنے میں اردو استعمال کی جائے ، اور سرکاری اداروں کی ویب سائٹس اردو زبان میں بنائی جائے تاکہ عوام پاکستان بھرپور طریقے سے ان سے استفادہ کرسکیں اور ملک و ملت ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes