کھاریاں کامعروف شاپنگ مال یو مارٹ ناقص گھی فروخت کرنے پر سیل

Published on September 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 566)      No Comments

unnamed
گجرات (آصف شیخ)کھاریاں کے معروف شاپنگ مال یو مارٹ کو ناقص گھی فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں مس افشاں رباب نے ٹی او آر تنویر عباس گجر ، ٹی ایم اے کھاریاں کے ہمراہ یو مارٹ کھاریاں پر چھاپہ مارا ۔اور گھی کی میعاد ختم ہونے پر شاپنگ مال کو فوری طور پر سیل کر دیا۔ جبکہ بارہ گھنٹے بعد پندرہ ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے پر یو مارٹ شاپنگ مال کو دوبارہ خریداری کیلئے کھول دیا گیا۔کھاریاں میں پنجن کسانہ جی ٹی روڈ پر واقع یو مارٹ علاقے کا سب سے بڑا اور عوام میں مقبول ترین شاپنگ سنٹر ہے۔ ورائٹی، کوالٹی اور معیاری پروڈکٹس کی خریداری کیلئے موزوں ترین جگہ ہے۔ جہاں چیزوں کی قیمتیں بھی مناسب پائی جاتی ہیں۔ خوبصورتی اور اعلیٰ معیار اپنی جگہ پر ہے۔ گززشتہ دنوں ایک کسٹمر نے گھی کا کنستر خریدا ۔ جس کی شکایت گھی کی میعاد ختم ہونے کی وجہ سے کی۔ انٹرنیشنل معیار کے مارٹ پر اس قسم کا واقعہ غیر معمولی سمجھا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes