حج کے مسائل

Published on November 21, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

\"EOS
ابن جریج سے روایت ہے کہ انہیں عطاء نے خبر دی کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ فتویٰ دیتے تھے کہ جس نے بیت اللہ کا طواف کیا وہ حلال ہو گیا خواہ حاجی ہو یا غیر حاجی ( یعنی عمرہ کرنے والا ہو ) میں نے عطاء سے کہا کہ وہ یہ بات کہاں سے لیتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ اس آیت سے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ (( پھر جگہ اس قربانی کے پہنچنے کی بیت اللہ تک ہے )) { الحج : 33 } تو میں نے کہا کہ یہ تو عرفات سے آنے کے بعد ہے تو انہوں نے کہا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ کا قول یہ ہے ( کہ محل اس کا ) بیت اللہ ہے خواہ بعد عرفات کے ہو یا اس سے پہلے۔ اور وہ یہ بات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فعل مبارک سے نکالتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود حجۃ الوداع میں لوگوں کو احرام کھولنے کا حکم دیتے تھے۔
مختصر صحیح مسلم
744 :

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme