بڑی دکان پھیکے پکوان ،ٹیکسلا میں مضر صحت کھانے پکانے والوں کی شامت

Published on September 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 577)      No Comments

pic ac taxila
ٹیکسلا( یو این پی)بڑی دکان پھیکے پکوان ،ٹیکسلا میں مضر صحت کھانے پکانے والوں کی شامت ،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا کے یکے بعد دیگرے بڑے بڑے ہوٹلوں پر چھاپے،گرین لیگون، بمبے بریانی، کوڈا ہوٹل و دیگر ہوٹلوں کے بعد واہ ویلی فوڈ کی شامت آگئی،کچن میں صفائی کے ناقص انتظامات ،مضر صحت کھانوں کا بے دریغ استعمال،واہ ویلی فوڈ کو سیل کردیا گیا،چھاپے کے دوران فوڈ انسپکٹر چوہدری اعجاز و دیگر انتظامی افسران بھی ساتھ تھے،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ نے ہوٹل اور بالخصوص کچن کا معائنہ کیا،اچانک چھاپہ مار ہوٹل مالکان حواس باختہ ، ٹیکسلا کا م،شہور ویلی فوڈ جہاں سینکڑوں افراد کھانا تناول فرماتے ہیں مگر لوگوں کو کیا معلوم کہ ہوٹل انتظامیہ انھیں کس قسم کے کھانے اور کس طرح پکے کھانے پیش کرتی ہے قبل ازیں گرین لیگون ، بمبے بریانی اور کوڈا ہوٹل کو بھی اس پر سیل کیا گیا جنہوں نے بھاری جرمانے ادا کر کے اپنی دکانداری پھر کھول لی ادہر میڈیا میں خبروں کی اشاعت کے بعد مذکورہ ہو ٹلوں کی گاہکی میں بھہت فرق پڑا جسے دھونے کے لئے اور نیک نامی کو بحال کرنے کے لئے ان لوگوں نے از سر نو تشہیری مہم شروع کر رکھی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ مخصوص لوگوں کو ٹارگٹ بنا رہی ہے جبکہ ٹیکسلا اور واہ میں کئی ایسے ہوٹل اور بڑی سویٹس ، بیکریوں کی دکانیں موجود ہیں جہاں نہ صر مضر صحت اشیاء سر عام فروخت ہورہی ہیں بلکہ تیار کی جانے والی اشیاء جس گھی اور تیل سے بن رہی ہیں انتہائی ناقص ہیں مگر انتظامیہنے اس پر خاموشی سادھ رکھی ہے ،جس پر لوگوں کی انگلیاں انکی کارکردگی پر اٹھ رہی ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ بلا تفریق اور بال امتیاز بھرپور کریک ڈاون ہونا چاہئے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes