لڑکیاں بھی اس قوم کا وہ مضبوط ستون ہیں کہ جس پر پاکستان کی عمارت تعمیر ہے ، طلال فرحت

Published on September 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 461)      No Comments

DSC_0785
کراچی (یو این پی) ڈائریکٹر طلال فرحت نے مشہورنظم ’’یہ ہاتھ سلامت ہیں ‘‘ جسے مشہور انقلابی شاعر مرحوم فیض احمد فیض نے تحریر کیا تھا اور اسے پاکستان کی صفِ اول کی گلوکارہ نیرہ نور نے ماضی میں سیلاب زدگان کے لیے گایا تھااُسے ری ارینج کر کے ٹریبیوٹ دیا ہے اور اسکول کی تقریبا ڈیڑھ سو بچیوں کے ساتھ پکچرائز کیا جسے ۱۶ سالہ ثمینہ رمضان نے اسے بڑی خوبصورتی کے ساتھ گایا ہے کمپوزر نمیر اوراصغر علی کی ہیں اور ساکت عکاسی عائشہ سلیم کی ہیں ۔نجی تقریب میں طلال فرحت نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا یہ بہت فخر کی بات ہے کہ ملک کے نامور اور لیجینڈریز کی کاوشوں کواسکول کی بچیوں پر پکچراز کیا اور اس نظم میں صرف اسکول کی بچیاں شامل ہیں جن کی مختلف عمریں ہیں اور اسے بڑی خوبصورتی کے انداز سے پکچرائز کیا ہے جس سے مثبت پیغام یہ ملتا ہے کہ ہمارے ملک کی لڑکیاں بھی اس قوم کا وہ مضبوط ستون ہیں کہ جس پر پاکستان کی عمارت تعمیر ہے گریس فل گرامر ہائی اسکول کی طالبات اور انتظامیہ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ جنہوں نے اس نظم کو خوبصورت بنانے میں اپنا مرکزی کردار ادا کیا توقع ہے اسے 6 یا 7ستمبر کو سوشل میڈیا پر لانچ کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر محمد سلیم نے بتایا کہ اس نظم میں بچیوں کو مختلف ایکٹیویٹیز کے ساتھ ان کے مسکراتے چہروں کودکھایا گیا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ یہ نظم اب پوری دنیا میں با آسانی دیکھی جا سکے گی اور اس کی موسیقی کی ارینجمینٹ میں طلال فرحت کا بڑا ہاتھ ہے اور اسے سننے کے بعد یقیناًدیکھنے اور سننے میں اچھا تاثر چھوڑے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题