بورے والا،ڈرگ انسپکٹر نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر3 عطائیوں کے کلینک سیل 7کے چالان کر دیئے

Published on January 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

llll
بورے والا (یواین پی )ڈرگ انسپکٹر نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر3 عطائیوں کے کلینک سیل 7کے چالان اور10 میڈیکل سٹورورں سے ادویات کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے نمونہ جات حاصل کر کے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹر محمد افضل بشیر کی ہدایت پر تحصیل بورے والا کے ڈرگ انسپکٹر جانسن کامران گل نے گذشتہ دنوں عطائیت کے خلاف اپنی جاری مہم میں چک نمبر317ای بی دیوان صاحب میں خضر کلینک پر چھاپہ مار کر اس کو سیل کر دیا چک نمبر445ای بی میں ڈاکٹر ساجد حسین کے میڈیکل سٹور کو بلا لائسنس ادویات فروخت کرنے پر سیل کر دیا چک نمبر459ای بی کے ڈاکٹر عبدالسلام کو بغیر ڈگری سلام کلینک چلانے پر سیل کر دیا گلی نمبر5محمد نگر مرضی پورہ میں وقاص میڈیکل سنٹر کا چالان کر دیا چک نمبر459ای بی میں عطائی ڈاکٹر محمد نعیم اکرم کا چالان کر دیا صادق ٹاؤن گلی نمبر1میں واقع حبیب کلینک کا بغیر وارنٹی ادویات رکھنے پر چالان کر دیا پی بلاک بورے والا کے ڈاکٹر عبدالستار کا چالان کر دیا تاج میڈیسن کمپنی بورے والا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روڈ سے ایکسپائر ادویات بر آمد ہونے پر چالان کر دیا چک نمبر128ای بی کے عطائی ڈاکٹر جاوید اکرم کا چالان کر دیا جبکہ رامے میڈیکل سٹور ملت فارمیسی ،الحمد میڈیکل سٹوروہاڑی بازار شافی میڈیکل سٹور مرضی پورہ دارالشفاء میڈیکل سٹور لڈن روڈ حیدر میڈیکل سٹور مدینہ میڈیکل سٹور ظفر میڈیکل سٹور اڈ اشیخ فاضل خان فارمیسی اور الحمد میڈیکل سٹور گگو منڈی سے ادویات کے نمونہ جات حاصل کر کے ان کی کوالٹی چیک کرنے کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دئیے ڈرگ انسپکٹر نے کہا کہ بلا لائسنس بغیر وارنٹی اور غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف یہ مہم بلا تفریق جا ری رہے گی

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题