نتائج نہ دینے والے افسران کو ملازمت سے فارغ کر کے گھربھیج دیا جائے گا عبدالجبار شاین

Published on September 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

9-9-2015 Sec Edu
وہاڑی(یواین پی)سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاین نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران سستی اور کاہلی چھوڑ کر معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اپنے دفاتر سے نکلیں سفارشیں کرا کے عہدے لینا ہیں تو کام بھی کرنا پڑے گا نتائج نہ دینے والے افسران کو ملازمت سے فارغ کر کے گھربھیج دیا جائے گا یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمالہوتیانہ کے ہمراہ محکمہ تعلیم کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر، ڈی ای او سکینڈری جاوید احمد باجوہ ، ڈی ای او ایلیمنٹری محمد معروف اور دیگر ڈپٹی ڈی ای اوز شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب عبدالجبار شاہین نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جن افسران کو اساتذہ کی تدریسی استعداد کار اور طلبا کی تعلیمی حالت کو بہتر بنانے کے لیے سکول تفویضکئے گئے ہیں اگر وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوا نہ کرسکے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی سیکریٹری ایجوکیشن عبدالجبار شاہین نے کہا کہ 31اکتوبر تک ضلع میں 1لاکھ30ہزار بچوں کے داخلہ کے ہدف کو ہر قیمت پر حاصل کیا جائے اس بارے میں اگر کسی افسرنے بوگس اعداد و شمار فراہم کئے تو تو وہ اپنے انجام کے لیے تیار رہے انہوں نے کہا کہ قوم کی تباہی کا باعث نہ بنیں حکومت کی تمام تر کوششیں فیلڈافسران کی لاپرواہی کی نذر نہیں ہونے دیں گے کوئی افسراگر کام نہیں کرسکتا اسے سیٹ پر رہنے کا بھی کوئی حق نہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں آئی ٹی لیب نمائش کی حد تک نہ ہوں بلکہ ان کے استعمال کے ذریعے طلبا کو تعلیم دی جائے کمپیوٹر لیبارٹریز مکمل آپریشنل ہوں انہیں تالا لگا نہ ہو اداروں کی سیکیورٹی فول پروف ہونا چاہیے تمام کیمرے درست حالت میں ہوں یو پی ایس کام کر رہے ہوں جن اداروں کی چادیواریاں نہیں یا نا مکمل ہیں ان کی چار دیواریاں ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائیں ضلع کو نان سیلری بجٹ کی مد میں تقریبا41کروڑ روپے فراہم کرنے کے سلسلہ کی پہلی قسط10کروڑ روپے جاری کی جا چکی ہے اس میں سے پارٹ تائم میٹرک پاس، ایف اے پاس اور بی اے پاس ٹیچر رکھیں اس میں میرٹ کا خیال رکھتے ہوئے قریب ترین رہائشی کو ترجیح دی جائے نان سیلری بجٹ سے رکھے گئے ٹیچر کی ذمہ داری بچوں کو پڑھانا اور اس علاقہ سے ایسے بچوں کو سکو ل بھی لانا ہے جو کسی وجہ سے سکول داخل نہیں ہو سکے یا سکول نہیں جاتے انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تمام سکولوں کے نان سیلری بجٹ کی تفصیلات کو چیک کریں اور اسکے غیر ضروری استعمال کو روکا جائے سکولوں کی خطرناک عمارات کو نوعیت کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرایا جائے ڈی سی او ناصرجمال ہوتیانہ نے اجلاس کو بتایا کہ سکولوں کی چاردیواریوں کی تعمیر کے منصوبوں کی منطوری دی جاچکی ہے اسی طرح اس سا ل خطرناک عمارات والے سکولوں کی تعمیر کے لیے 16کروڑ روپے مختص ہیں جن میں سے 8کروڑ 20لاکھ روپے جاری ہو چکے ہیں ان منصوبوں پرکام شروع کرنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy