ایکٹنگ کرنا مشکل نہیں بلکہ اُس کردار کواپنے اندر سمونا مشکل کام ہوتا ہے، اداکار عبید اللہ زبیر

Published on September 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

Ubaid-1
کراچی(یو این پی) ایکٹنگ کرنا مشکل نہیں بلکہ اس کردار کواپنے اندر سمونا مشکل کام ہوتا ہے یہ بات ’’ہوٹل‘‘ فلم کے مرکزی کردار عبید اللہ زبیر نے ٹیلیفون پر گفتگو میں بتائی جوکہ بینکنگ کے شعبے سے وابستہ رہ چکے ہیں، انہوں نے تفصیلات سے بتاتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل ہی ان کی آڈیو ریکارڈنگ مکمل ہوئی ہے جو مکمل قرآن شریف کے اردو ترجمے اورتفسیر پرمبنی تھی جسے دنیا میں پہلی بار موبائل ایپلیکیشن، آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے رائٹر،ڈائریکٹر طلال فرحت نے متعارف کرایا، انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ مجھے اللہ تعالی نے یہ سعادت نصیب فرمائی کہ ا للہ کے کلام کے حروفوں کو اب پوری دنیا میری آواز کے ذریعے سے سن سکے گی، طلال نے بڑی محنت سے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس کے لیے وہ مبارکباد کے قابل ہیں نیز میں ششبز سے پہلے سے ہی وابستہ رہا اور پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن کے کراچی سینٹر سے کئی سیریلز اور ڈرامے کیے اور گزشتہ برس سائکو فلم ’’ہوٹل‘‘ میں میراانتخاب آڈیشن سے ممکن ہوااور فلم میں مجھے ایک اہم کرداردیا گیا، اس فلم کے لیے تمام فنکاروں نے کئی مہینے ریہرسلز کیں اور ان ریہرسلز کا فائدہ یہ ہوا کہ فلم میں کردار کو اپنے اندر ڈھالنے کے لیے بہت آسانیاں پیدا ہوئیں دیکھا جائے تو آج کل نئے اداکارریہرسلز کرنا بالکل نہیں چاہتے مگر ہم نے ریہرسلز کیں، اور فلم کو مکمل کرایا میں نے پہلی بالی ووڈ کی پاکستانی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ میں اپنا کرداربخوبی نبھایا جسے عوام اسکرین پر مجھے دیکھنے کے بعد ضرور پسند کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes