کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد حصوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری

Published on January 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 964)      No Comments

19
کوئٹہ(یوا ین پی)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد حصوں میں ہفتہ کو موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں بارشوں اور برف باری کی وجہ سے درجہ حرارت مزید کم ہو گیا ہے اور سردی شدت اختیار کر گئی ہے،زیارت میں برف باری کے بعد برف کی سطح دو انچ ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے کئی راستے بند ہو گئے ہیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے،قلات میں موسم کی پہلی برف باری کے بعد برف کی سطح سات انچ ریکارڈ کی گئی جبکہ ژوب میں بھی برف باری ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes