بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند، پہل کرنے کو تیار ہیں، راجناتھ سنگھ

Published on September 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

5555
نئی دہلی( یو این پی) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے۔ دونوں اطراف کو آگے آنا چاہیے ، بھارت پہل کرنے کو تیار ہے،سرحد پار دراندازی اور سرکشی بند ہونی چاہیے۔خطے اور بھارت میں ترقی اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوجاتے، سرحدی تنازعات اور دہشت گردی جیسے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔ پیر کو بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستان اور چین کی سرحدوں کے قریب اپنے تین روزہ دورے کے دوران بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت صرف اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا چاہتا ہے اور سرحد پار دراندازی اور سرکشی بند ہونی چاہیے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ایشیا، خطے اور بھارت میں ترقی اس وقت ترقی نہیں ہوسکتی جب تک پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہوجاتے۔ان کا کہنا تھا کہ سرحدی تنازعات ہوں یا دہشت گردی، میں سمجھتا ہوں کہ تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں۔پاکستان کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہشمند ہے اور بہتر تعلقات استوار کیے جاسکتے ہیں۔ دونوں اطراف کو آگے آنا چاہیے جبکہ بھارت پہل کرنے کو تیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes