پولیس اہلکار گیارہ ساتھیوں کو ہلاک کرکے مفرور

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

imagesاسلام آباد(یو این پی) اطلاعات کے مطابق صوبہ ارزگان کے علاقے ترین کوٹ میں ایک پولیس اہلکار نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر کے اپنے ہی گیارہ ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔  افغان حکام کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد سرکاری اسلحے سمیت فرار ہو گیا۔ حملہ آور پولیس اہلکار کے طالبان سے روابط کا انکشاف ہے۔ حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ اس سے قبل پیر کے دن بھی کابل میں برطانیہ کے زیر اہتمام چلنے والے پولیس ٹریننگ سنٹر میں افغان اہلکار نے نیٹوافسران پر فائرنگ کرکے امریکی جنرل کو ہلاک کر دیا تھا جب کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی، جرمن اور برطانوی فوجی اہلکاروں سمیت پندرہ افسران زخمی ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes