پاک فوج نے دفاع ملک میں مثالی کردار اد ا کیا ،راحیل شریف

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

777
لاہور (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پاک فوج نے مادرِوطن کے دفاع اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مثالی کردارادا کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف ایف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے لاہورگریژن کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے گیارہویں انفنٹری ڈویژن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔جنرل راحیل شریف نے کہا پاکستان آرمی کی تاریخ گواہ ہے کہ جوانوں نے مادر وطن کے دفاع کے لئے بے مثال عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا انفنٹری ڈویژن نے ماضی کی جنگوں اور موجودہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہترین فورس کا کردار ادا کیا۔اس ڈویژن کے جوانوں اور افسروں نے کھیم کرن اورحسین والہ میں بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy