منٰی کی خیمہ بستی میں مقیم پاکستانی حاجی خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

222
منٰی (یو این پی)مناسک حج کی ادائیگی کے پہلے دن گزشتہ روز منٰی کی خیمہ بستی میں مقیم ایک پاکستانی خاتون حاجی کے ہاں بیٹا پیداہوا جو رواں حج سیزن کے دوران پیدا ہونے والا پہلا بچہ ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق منٰی کے الوادی ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد مالا باری نے بتایا ہے کہ بچے کی پیدائش نارمل طور پر ہوئی اور زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ لڑکے کا نام محمد علی رکھا گیا ہے۔ہسپتال کی ڈائریکٹر نرسنگ نے بتایا کہ بچے کی ماں شوگر کی مریضہ ہے چنانچہ اس کے علاج کے دوران خصوصی احتیاط کی گئی۔ بچے کے باپ نے بتایا کہ منٰی کی خیمہ بستی پہنچنے کے بعد اس کی بیوی کو درد محسوس ہوا جس پر اسے فوری طور پر منٰی کے الوادی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس نے لڑکے کو جنم دیا۔اس نے منٰی میں اپنے بچے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے توجہ سے تیمار داری کرنے پر ہسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题