دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی گھڑی آن پہنچی، شہباز شریف

Published on February 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

0333
لاہور(یو این پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ،انتہاء پسندی اورفرقہ واریت ملک وقوم کی ترقی، معاشی وتجارتی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ میں بڑی رکاوٹ ہے ۔ملک کے استحکام ،سلامتی ،بقاء اورآئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے دہشت گردی اورانتہاء پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی گھڑی آپہنچی ہے ۔سیاسی وعسکری قیادت اورپوری قوم پاکستان کی دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا پختہ عزم کرچکی ہے ۔انسانیت اورامن کے دشمنوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جارہی ہے ۔معصوم پاکستانیوں کا خون بہانے والے وحشی درندوں کا عبرتناک انجام قریب ہے ۔مساجد، عبادت گاہوں،تعلیمی اداروں،بازاروں اور اداروں کو خون آلود کرنے والے وطن دشمنوں کوانسانیت کے خلاف کیے گئے گھناؤنے جرائم کا حساب دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ شہبازشریف نے آج یہاں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کو تاریخ کے مشکل ترین حالات کا سامنا ہے۔دہشت گردی اور انتہاء پسندی نے ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جن میں پاک افواج،پولیس اورسکیورٹی اداروں کے افسران واہلکاروں کے علاوہ عام پاکستانی بھی شامل ہیں۔ پاک افواج پاکستان کے استحکام اور بقاء کی جنگ میں بہادری اور دلیری کی نئی تاریخ رقم کررہی ہیں جس پر قوم کو فخرہے۔پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ سیسیہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے اور اس جنگ میں پاکستان کے عوام سرخروہونگے اور اتحاد و اتفاق کی قوت سے وطن عزیز کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے اورانہیں کہیں جائے پناہ نہیں ملے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes