ایان علی سدھر گئیں، گُناہ بخشوانے کیلئے مولانا طارق جمیل سے رابطہ

Published on September 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments

8888
لاہور (یو این پی) جنید جمشید، سعید انور، شاہد آفریدی، انضمام الحق، محمد یوسف، عامر خان، نرگس اور وینا ملک سمیت کئی خواتین اور مرد مولانا طارق جمیل سے ملنے کے بعد دین پر عمل پیرا ہو چکے ہیں۔ اب معروف ماڈل ایان علی نے بھی اپنے گناہوں سے تائب ہو کر ان سے رابطہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں جیل سے ضمانت پر رہائی پانے والی سپر ماڈل ایان علی نے مذہب کی جانب رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایان علی نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے کہا کہ انھیں اپنے ماضی پر بہت ندامت ہے۔ وہ اپنے ماضی کو ترک کرکے باعزت اور سکون کی زندگی گزرنا چاہتی ہیں۔ وہ اس مقصد کیلئے دن رات دعائیں مانگ رہی ہیں۔ ایان علی نے بتایا کہ جیل میں قید کے دوران انہوں نے رمضان المبارک میں مولانا طارق جمیل کے بیانات سنے جس نے ان پر بہت زیادہ اثر کیا۔ اب میں نے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ کی زندگی سکون کے ساتھ گزاروں گی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایان علی نے مولانا طارق جمیل سے دینی معاملات میں رہنمائی مانگی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ بتائیں کہ وہ کس طرح ایک باعمل مسلمان بن سکتی ہیں۔ واضع رہے کہ مولانا طارق جمیل ان دنوں حج کی سعادت کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ وہ واپسی پر ایان علی سے ملاقات کرکے ان کی رہنمائی کرینگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题