آرمی چیف کاتقرر ہماری مرضی سے ہوگا،فضل الرحمان

Published on September 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

پشاور(یواین پی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن اور آرمی چیف کی تقرری ہماری مرضی سے ہوگی۔پشاور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف عمران خان نے نہیں وزیراعظم نے لگانا ہے, یہ کال دیتارہے کچھ نہیں ہونے والا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں عمران خان کاخط توماناجاتاہے لیکن چوہدری شجاعت کانہیں, یہ قابل افسوس ہے، پہلے اپنے ملک میں نوجوانوں کو گمراہ کیاگیااور اب بیرون ملک والوں کو بے راہ کیاجارہاہے۔سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ جو عدالت جرنیل، بیوروکریٹ اورالیکشن کمیشن اس کاساتھ دے وہ ٹھیک باقی غلط فوج اس کاساتھ چھوڑدے تووہ مجرم کہلاتی ہے،عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے تو غلط اورالیکشن کمیشن خلاف فیصلہ دے تووہ غلط، ٹی وی بندہوچکااب یہ ڈرامہ مزید نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈرامے باز ہے, تلوے بھگوکر سیلاب میں اترنے کاڈرامہ کیا، پہلے آرمی چیف کورخصت کرنے کی بات کرتے تھے اب ایکسٹینشن کی،اس کافیصلہ توپارلیمان کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题