وزیر اعظم سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں کامیاب رہیں : اعزاز چودھری

Published on September 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

002
نیویارک(یوا ین پی)سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سے عالمی رہنماؤں کی ملاقاتیں کامیاب رہیں جبکہ بل گیٹس سے ملاقات میں پولیو کے خاتمے پر تبادلہ خیال ہوا۔نیویارک میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے اعزاز چودھری نے کہا کہ وزیراعظم سے سری لنکن صدر، جرمن چانسلر اور سویڈش وزیراعظم نےملاقاتیں کیں ۔جرمن چانسلر سے خطے میں امن کے حوالے سے بات ہوئی، وزیراعظم نے جرمن چانسلر کو انسداد دہشت گردی کے اقدامات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف سے بل گیٹس کی ملاقات ہوئی جس میں بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہا،سیکرٹری خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف نے جنوب جنوب تعاون کانفرنس  میں پاک چین  اقتصادی راہداری کی خطے میں اہمیت پر اظہار خیال کیا۔انہوں ںے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزسے بھی اہم رہنماؤں نے ملاقاتیں کی ہیں  جن میں انہوں نے افغانستان میں قیام امن کی ضرورت پر زور دیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme