کراچی: گرمی کی شدت اور پانی کی قلت سے شہری نڈھال

Published on October 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

000
کراچی (یو این پی)  کراچی میں اچانک گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد ایک طرف شہری نڈھال ہیں تو دوسری جانب پانی کی فراہمی میں رکاٹیں ہو رہی ہیں، اور تیسری جانب گرمی سے لوگ بیمار ہو کر اسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں اس صورتحال پر کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے کے الیکٹر ک کو جمعہ کے روز رابطہ کر کے کہا ہے کہ ان دنوں شہر میں گرمی کے باعث شہری پریشان ہیں اس لئے لوڈ شیڈنگ کا دورا نیہ کم کر دیا جائے اور کوشش کی جا ئے کہ جہاں لوگ بیمار ہو رہے ہیں اور پانی کی قلت پیدا ہو رہی ہے وہاں لوڈشیڈنگ سے اجتناب کیا جائے کمشنر کراچی نے کے الیکٹرک سے جمعہ کے روزمتعدد بار رابطہ کر کے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے یا دورانیہ کم کرنے کی ہدایت دیتے رہے، کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں کے الیکٹرک حکام سے ملا قاتیں کریں اور انہیں بتائیں کہ وہ لوڈشیڈنگ کے اوقات میں کمی کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog