محکمہ تعلیم کبیروالا کا ملازم نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ڈکار گیا

Published on October 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

index
عبدالحکیم( یواین پی)محکمہ تعلیم کبیروالا کا ملازم نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ڈکار گیا،ایک کروڑ روپے اکٹھے کرکے2سال کی چھٹی لیکربیرون ملک فرار ہونے کی کوشش،واقعہ کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او آفس کبیروالا میں تعینات رانا محمدفاروق نامی کلرک جودرجنوں لوگوں کومحکمہ تعلیم میں ملازمت کا جھانسہ دیکراب تک تقریبا ایک کروڑ روپے اکٹھا کرچکا ہے متاثرین عرصہ دراز سے دفتر کے چکر لگا لگا کر عاجز آچکے ہیں نہ رقم واپس کررہا ہے اور نہ ہی کسی کواب تک ملازمت دلواسکا ہے بلکہ اب موبائل بند کرکے آفس سے مسلسل غیر حاضر رہنے لگا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ کلرک محکمہ تعلیم سے دو سال کی چھٹی لیکر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کررہا ہے جس پر متاثر کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے محمد رشید ،محمد رمضان،محمد نعیم،محمد خلیل،محمد زمان،محمد شفقت،محمد اسلم،ربنوازو دیگر متعدد لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے تقریبا ایک اور دولاکھ روپے کی رقم بالترتیب دے رکھی ہے جو کلرک ہٰذانے ڈپٹی ڈی ای او میڈم شازیہ حیدر کے نا م پر رقم اکٹھی کی ہے متاثرین نے ڈی سی او اور ای ڈی او تعلیم خانیوال سے کلرک رانامحمد فاروق کے خلاف کاروائی کرکے انکی رقوم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا ہے کوشش کے باوجود فریقین کا موقف معلوم نہ ہوسکا ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy