عوامی مسائل کا فوری خاتمہ کیاجائے تاکہ لوگوں میں محافظوں کا بہترین تاثر قائم ہو،ڈی پی او قصور 

Published on October 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments

کوٹ رادھاکشن (یواین پی)ڈی پی او قصور کی کھلی کچہری ،جھوٹی درخواستیں و مقدمات کا اندراج ختم کیا جائے سیاسی دباؤ سے چھٹکارا دلا کر اِنصاف مہیا کیا جائے۔عوامی شکایات بلاتفریق جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرکے لوگوں کو تحفظ دیا جائے گا ۔اِسماعیل کھاڑک ڈی پی او قصورکا کھلی کچہری سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ رادھاکشن میں کھلی کچہری کا اِنعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اورسائلین نے شرکت کی ۔اس موقع پراہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو خوب سراہااورڈکیت گروپوں کی گرفتاری پرپولیس کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔بعدازاں لوگوں کے مسائل اورشکایات کے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر فرمائے اورکہاکہ میرا جینا اور مرناعوامی خدمت کے لیے مختص ہے دن رات عوام کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme