جھنگ،چو کی سول لائن کے علاقے میں اوباش نے کمسن بچے کو زبر دستی جنسی زیادتی کا نشا نہ بنا ڈالا

Published on October 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 353)      No Comments

Jin
جھنگ (یواین پی)چو کی سول لائن کے علاقے میں اوباش نے کمسن بچے کو زبر دستی جنسی زیادتی کا نشا نہ بنا ڈالا ۔ذرائع کے مطابق مقامی رہائشی محمد اشرف کے 10سالہ بیٹے آصف محمد ہارون کو شوکت نامی اوباش نے اغواء کر لیا اور نا معلوم مقام پر لے جا کر اس کے ساتھ زبر دستی جنسی زیادتی کی اور تشدد کا نشا نہ بنایا ۔واضح رہے کہ تھا نہ کوتوالی کی چوکی سول لائن میں آئے روز کرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے علاوہ منشیات فروشی بھی عروج پر پہنچ چکی ہے جبکہ دوسری طرف چو کی کا عملہ مک مکا کر کے اپنی جیبیں بھر نے میں مصروف ہے اور عوام کو چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔اہل علاقہ نے ڈی پی او جھنگ سمیت اعلی پولیس حکام سے چوکی میں موجودہ عملہ میں کرپٹ اہلکاروں کی فوری تبدیلی کا مطالبہ کیا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme