ایاز صادق کی نااہلی کیلئے ایک مرتبہ پھر درخواست دائر

Published on October 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

444
لاہور(یوا ین پی) یہ انتخابی عذر داری اسی حلقہ سے عوامی تحریک کے ناکام امیدوار اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے اپنے امیدوار سردار ایاز صادق کو جتوانے کیلئے سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔ وفاقی وزراء نے کھلم کھلا دھاندلی کرتے ہوئے ووٹرز کو طرح طرح کے لالچ دئیے۔ انتخابات کے روز ووٹرز لسٹیں تبدیل کر کے تکنیکی دھاندلی کی گئی. بعض پولنگ سٹیشنز پر اپنے پولنگ ایجنٹس کو تاخیر سے پہنچایا جس سے پولنگ کا عمل بروقت شروع نہ ہو سکا اور سینکڑوں ووٹرز ووٹ کا حق استعمال کئے بغیر گھروں کو واپس چلے گئے۔ درخواست میں کہا گیا ہے انتخابی دھاندلی کرنے پر انتخابی نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے جبکہ سردار ایاز صادق کو بھی نااہل قرار دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme