پتوکی جناح پریس کلب پتوکی کا ماہانہ اجلاس جناح پریس کلب کے آفس واقع حسنین گارڈن میں منعقد

Published on January 19, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

پتوکی (یو این پی/محمد رضوان طارق)پتوکی جناح پریس کلب پتوکی کا ماہانہ اجلاس جناح پریس کلب کے آفس واقع حسنین گارڈن میں منعقد ہوا اجلاس میں جناح پریس کلب کی اکثریت ممبران نے شرکت کی جن میں احمد عثمان ساجد صدر جناح پریس کلب انور چوھدری ایڈیٹر جناح پریس کلب چوھدی امتیاز چیئرمین,ملک اعظم بانی,رضوان طارق جنرل سیکرٹری,امین بھٹہ, ملک ندیم رحیم,اویس بھٹی اور عابد بھٹی سمیت تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔اجلاس میں تمام شرکاء کی طرف سے ملکی و غیر ملکی سیاسی اور دفاعی معاملات پر اظہار خیال کیا گیا۔جناح پریس کلب پتوکی کے اس اجلاس میں مکمل ہم آہنگی اور جزبہ حب الوطنی کے ساتھ ایران کی جانب سے جارجیت کرنے پر مزمتی قرارداد پاس کی گئی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر ایران کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدر جناح پریس کلب احمد عثمان ساجد اور دیگر ممبران نے کہا کہ پاکستان ہمارا گھر ہے اور جس نے ہمارے گھر کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو ہماری پاک فوج اس کو منہ توڑ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے اور آج پاک فوج کی جانب سے مئثر جواب دینے پر پاک فوج کو خوب سراہا گیا۔سینیر نائب صدر اور حسنین گارڈن کے سی ای او چوھدری ذوالفقار کی جانب سے اجلاس کے شرکاء کے لئے پرتکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا۔کھانے کے بعد سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے گرم گرم چائے سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکائنے پوری ایمانداری سے اہلیان پتوکی اور پاکستان کے لئے ایمانداری اور لگن سے کام کرنیکا ارادہ ظاہر کیا اور ملک پاکستان کی سلامتی اور بہتری کی دعا کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy