کھاریاں کے گیارہ وارڈوں کے امید واروں نے شہر کو رنگ برنگے بینروں اور پینا فلیکس سے سجا دیا

Published on October 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

images
گجرات(محمد آصف) میونسپل کمیٹی کھاریاں کے گیارہ وارڈوں کے امید واروں نے کھاریاں شہر کو رنگ برنگے بینروں اور پینا فلیکس سے سجا دیا۔ عمران کے بلے باز کھاریاں شہر پر قبضہ کرنے کیلئے شیر کے مقابلے میں آ گئے۔ 31 اکتوبر کو کھاریاں شہر میں آٹھ سال سے حکومتی فنڈ سے پلنے والا شیر کھاریاں شہر میں گھمسان کا رن لگانے والا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان اور مقامی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے شہر کھاریاں کی کل آبادی پنتیسہزار ہے۔ رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد پندرہ ہزار ہے۔ اور میونسپل کمیٹی کھاریاں کے گیارہ وارڈوں کے کل تریسٹھ امیدواروں سیاسی کھاڑے میں اکتیس اکتوبر کو زور آزمائی کریں گے۔ جن میں گیارہ کے پاس شیر اور گیارہ کے پاس بلے ہوں گے۔ جماعت اسلامی کے چار امیدوار شیر اور بلے کے درمیان ہونے والے مقابلے کو ترازو سے تولیں گے اور اٹھتیس آزاد امیدوار مختلف رنگوں اور انتخابی نشانوں کے ہمراہ بیٹھ کر بلے کے چوکے چھکے اور شیر کی دھاڑ کا نظارہ کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق چند دنوں تک دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانی بلے اور شیر کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے کھاریاں پہنچنے والے ہیں اگر اوورسیز پاکستانیوں نے بلے بازوں کیلئے کلیپنگ شروع کر دی تو شیر کا سرکس دلچسپ ہو جائے گا۔ کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کی مرضی کے بغیر نہ میدان سجے گا اور نہ پرچی ڈالی جائے گی۔ اب تک دونوں پارٹیوں کے امیدوار اپنی اپنی کامیابی کیلئے بڑے مطمئننظر آتے ہیں۔ اصل مقابلہ پندرہ ہزار ووٹر اپنے بیلٹ پیپر کے ذریعے کریں گے۔ میونسپل کمیٹی کھاریاں شیر کے گیارہ وارڈوں کیلئے تریسٹھ امیدواروں میں ایک سابق وائس چیئرمین چوہدری ثاقب بشیر (ایڈووکیٹ) ، ایک سابق نائب ناظم کھاریاں سٹی عبدالقیوم بھٹی، تین سابق کونسلر محمد اسلم خان، شیخ محمد حفیظ ملک اختر محمود اعوان ا نتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes