جھنگ صدر میں لاکھوں روپے مالیت کے تعمیر کردہ جدید واٹر فلٹر یشن پلانٹ کا افتتاح

Published on October 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

llll
جھنگ ( یواین پی) شہر کے اہم ترین علاقہ محلہ جلال آباد وارڈ نمبر16جھنگ صدر میں لاکھوں روپے مالیت سے تعمیر کردہ جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیاگیا ہے ۔ جبکہ سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سمیت دیگر تعمیراتی وترقیاتی کاموں کا بھی اہتمام کیاگیاہے۔ جس سے اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پوراہوگیاہے اور انہوں نے مذکورہ عوامی خدمات کی سرانجام دہی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ شخصیات کو مستقبل میں بلدیاتی انتخابات کے دوران اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ ممبر قومی اسمبلی جھنگ شیخ محمد اکرم کے صاحبزادے وسابق یونین کونسل ناظم شیخ شیراز اکرم کے خصوصی تعاون سے علاقہ کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت اور امیدوار جنرل کونسلر ممتازخان بلوچ کی وساطت سے محلہ جلال آباد،محلہ یوسف آباد اورمحلہ اسلام آباد وارڈ نمبر 16میں لاکھوں روپے کی مالیت سے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کرکے اسے آپریشنل کردیاگیاہے جس سے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو پینے کے صاف پانی کی سہولت حاصل ہوگئی ہے۔ اس طرح وارڈ نمبر16کے علاقوں محلہ جلال آباد، محلہ یوسف آباداور محلہ اسلام آباد وغیرہ میں بھاری مالیت سے سٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،نالیوں ،سولنگ اور ٹف ٹائل گلیوں ،کے علاوہ سیوریج کا بھی کام کروایاگیاہے جو حلقہ کی عوام کے لیے شیخ محمد اکرم گروپ کا تحفہ ہے۔ اہلیان علاقہ نے ممتاز خان بلوچ کی شاندار خدمات کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے صرف اپنے بھرپور تعاون بلکہ بلدیاتی انتخابات میں حمایت کابھی یقین دلایاہے تاکہ وارڈ نمبر16محلہ جلال آباد ،محلہ یوسف آباد اورمحلہ اسلام آباد کو شہر کا مثالی حلقہ بنایاجاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ممتاز خان بلوچ کی کامیابی حلقہ کی تعمیر وترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی اور اس سے جہاں حلقہ کے عوام کے مسائل حل ہوں گے وہیں انہیں تمام بنیادی سہولیات کی دستیابی بھی یقیناً ہوسکے گی۔چوہدری محمد اشرف شاہین، رانا خالد مجید، مہر اقبال بھروانہ، چوہدری ضیاء،عبدالمجید چشتی، لالہ الطاف،حاجی شاہ محمد، چوہدری امتیاز علی،رانا عامر ندیم،ماما سرور،ملک عثمان،ملک اجمل ،چوہدری عدنان اورحاجی نذر بھٹی سمیت وارڈنمبر16 کی متعدد شخصیات نے بھی ممتازخان بلوچ کو الیکشن میں کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے ،جس سے ممتاز خان بلوچ کی جیت یقینی ہوگئی ہے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes