پولیو ویکیسن مہم18نومبر سے 20نومبر تک جاری رہے گی

Published on November 16, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 538)      No Comments

\"polo\"
منڈی بہاوالدین(یواین پی ) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر امتیاز احمد خان نیازی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکیسن کے قطرے پلوا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا یہ مہم 18نومبر سے 20نومبر تک جاری رہے گی ۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امجد اقبال ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء اللہ صدیقی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر تنویر شاہد ماں بچہ پروگرام کے کوآرڈنیٹر ڈاکٹر خالد رانجھا ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر مخدوم طارق ڈاکٹر مہدی خان ڈاکٹر عمر پراچہ عارف حسین ڈار نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے ڈاکٹروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ ڈاکٹر مسیحا قوم ہیں مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور ہمدردی سے پیش آئیں کیونکہ مریضوں کو ڈاکٹروں سے بہت سے توقعات وابستہ ہیں اگر آپ مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں گے تو انکی آدھی بیماری ویسے ہی ختم ہو جائیگی۔ ڈی سی او نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا اس ضلع پر بہت فضل و کرم ہے کیونکہ یہ آپ کی محنت اور لگن سے پولیو اور ڈینگی فری ضلع بن چکا ہے خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ہم نے ڈینگی اور پولیو کے مکمل خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھنا اور تمام طبقات کے لوگوں کے ساتھ مل کر ایسی موذی بیماریوں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہیں اور ضلع کو صاف ستھرا رکھنے میں کوئی کوتاہی یا غفلت نہیں کی جائیگی کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔ یہ ہمارا قومی اور اخلاقی فریضہ ہے اور ہم اپنے فرائض منصبی سے ہرگز غافل نہیں ہیں۔ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امجد اقبال نے انسداد پولیو اور ڈینگی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر کو بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا 118ایریہ انچارج544موبائل ٹیمیں 63فکس ٹیمیں 46ٹرانزٹ پوائنٹس اور 1243ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题