فنکارکو ملنے والا کرادر ہی اصل میں اُسے اسٹاربناتا ہے،ماڈل و اداکارہ کرسٹینا پال

Published on October 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

12111954_1512903612354508_7472539671292168548_n
لاہور(یو این پی )انسان کو سچ سننے اور کہنے پر چہرہ نہیں چھپانا چاہیئے، آج کل لوگ اب آئینے کو بھی دھوکہ دینے لگے ہیں اور آج کے دور میں صرف نمودونمائش کے علاوہ ہُنر شاید ہی کسی میں نظر آئے، بیشترنئے فنکار شارٹ کٹ اور اپنی پی آر کی بدولت اسکرین پر نظر آ رہے ہر جگہ گروپ بندی کا راج ہے میڈیا کے اس آزاد اور بے لگام آزاد دور میں میں نئی لڑکی کوکام ملنا آسان نہیں،مشکی رنگت والی نئی ماڈل واداکارہ کرسٹینا پال نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا ہے جنہیں ابھی مشکل سے چھ ماہ ہوئے ہیں مگراپنی گندمی رنگت اور خاموش طبیعت کی وجہ سے حلقہ احباب میں موضوع بحث بھی بنی ہوئی ہیں اُن کی سوچ ہے کہ آج کی لڑکی گھر سے باہر نکلتے ہوئے بڑی آسانی سے یہ سوچ لیتی ہے کہ وہ میڈیا میں آکر جلد ہی سب پر راج کرنے لگے گی مگر یہ اُس کی پہلی ور بہت بڑی بھول ہوتی ہے،یواین پی سے خصوصی ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ میں شہرت کی بالکل متلاشی نہیں ہوں مگرمجھے ماڈلنگ اور اداکاری سے عشق ہے مشکی رنگ کی کشش کی وجہ سے میں سمجھتی ہوں آرٹ پلے یا کسی فلم میںیقینامیری جگہ بنتی ہے اورانشاء اللہ امید ہے کہ مجھے جلد ہی ایسا کام ملے گا کہ لوگ اُس کردار یا ریمپ پر دیکھ کر مدتوں یاد رکھیں گے، کرسٹینا کی نظر میں آج کل ہُنر سے زیادہ لوگ بناوٹی ہوتے جارہے ہیں ساتھ ہی ظاہری شخصیت کے علاوہ نمودونمائش کو زیادہ ترجیح دے رہے ہیں،جو ٹیلنٹ غریب طبقے میں مل سکتا ہے وہ شاید ہی کہیں اور مل سکے، ہنر کی مثال ماضی میں گزرے اُن تمام اداکاروں سے لی جا سکتی ہے کہ جن کا تعلق مڈل کلاس گھرانے سے تھا جنہوں نے عمدہ کام کرکے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں اپنے نام کے ساتھ وطن کے نام کو اونچا کیا، میری خواہش ہے کہ میں ایک ایسا منفرد کردار کے ساتھ ایسا کام کروں جو میری پہچان بنے، میں ریہرسلز پر بہت یقین رکھتی ہوں اس میں سیکھنے کابہت مارجن مل جاتا ہے مگر میں سمجھتی ہوں کہ شہرت اُن ہی پر اچھی لگتی ہے جو اس کے قابل ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme