پنجاب:بلدیاتی الیکشن ،بار ہ اضلاع میں سرگرمیاں عروج پر

Published on October 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

04
لاہور (یو این پی)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے بارہ اضلاع میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،کارنر میٹنگز،جلسے اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔پنجاب میں دس سال بعد پہلے مرحلے میں بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔لودھراں،وہاڑی،اوکاڑہ،پاک پتن،بہاول نگر،فیصل آباد،بھکر،لاہور،قصور،ننکانہ صاحب،گجرات اور چکوال میں بلدیاتی الیکشن کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔یونین کونسل کے ارکان،چئیرمین،وائس چئیرمین اور وارڈ کے امیدواروں نے حلقوں میں انتخابی کیمپ آفس قائم کردیے ہیں۔ہر طرف انتخابی پوسٹرز اور بینروں کی بھرمار ہے،امیدواروں کی جانب سے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کے وعدے کئے جا رہے ہیں،ہر امیدوار اپنی جیت کیلئے کوشاں ہے،ووٹرز اکتیس اکتوبر کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes