لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل خواتین ونگ کے زیر اہتمام محفل ذکر و نعت

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

llllنواسہ رسول ﷺ کی کر بلا میں عظیم جود و سخا اور قربانی نے آل بیت اطہارؓ کو ہمیشہ کیلئے زند ہ و جاوید کر دیا ہے ۔محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ
راہ حق پر ثابت قدم رہنے والوں کیلئے یہ مقدس ہستیاں مشعل راہ ہیں۔محترمہ مہوش مسعود صاحبہ
حضرت سیدنا امام حسینؓ پاک اور شہدائے کربلا کی عظمت و استقلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔محترمہ نغمہ بشیر صاحبہ
مقدس ہستیوں کی یاد کو تازہ کرنے کی روایت لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کا اثاثہ ہے ۔محترمہ ظل ہما صاحبہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر
فیصل آباد(یواین پی)گزشتہ روز آستانہ عالیہ لاثانی سرکار فیصل آباد میں لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن رجسٹرڈ انٹرنیشل (خواتین ونگ) کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل ذکر و نعت بسلسلہ محرم الحرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت چےئر پرسن لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ اور محترمہ مہوش مسعود صاحبہ (صدر لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن ) نے کی ۔محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور لاثانی نعت و کلام کونسل کی جانب سے خواتین نے نعتیہ اور عارفانہ کلام پڑھنے کی سعادت حاصل کی،حضرت سیدنا امام حسینؓ کی شان میں آپ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی کلام عقیدت پیش کئے گئے۔محفل سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ ناظرہ مسعود صاحبہ نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ ،جگر گوشہ بتولؓ کی کربلا میں عظیم جود و سخا اور قربانی نے آل بیت اطہارؓ کو ہمارے دلوں میں رہتی دنیا تک زندہ و جاوید کر دیا ہے۔آپ نے شہدائے کربلا اور بالخصوص پنجتن پاکؓ کی شان و مقام کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی راہ میں اپنی جان و مال ا ور اہل و عیال کی قربانیاں دینے والوں کے نام ہمیشہ زندہ ہیں۔ان پاک ہستیوں کی قربانیوں سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ حق کے راستے پر استقامت سے چلنے والوں اور ہر طرح کی قربانی دینے والوں کو دنیا و آخرت دونوں میں نوازا جاتا ہے۔ہم آقا و مولا حضرت محمد مصطفی ﷺ اور آل بیت اطہارؓ کے نقش قدم پر چل کر دین و دنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔محترمہ مہوش مسعود صاحبہ (صدر لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن) نے کہا کہ راہ حق پر ثابت قدم رہنے والوں کیلئے یہ مقدس ہستیاں مشعل راہ ہیں۔اور کامیابی کا واحد راستہ ہیں۔اللہ رب العزت ہمیں آل رسول ﷺ کے نقش قدم پر چلنے اور عمل کی توفیق عطا فرمائے۔محترمہ نغمہ بشیر صاحبہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت سیدنا امام حسینؓ اور شہدائے کر بلا کی عظمت و استقلال کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پا ک بیبیوں کے صبر و تحمل اور برداشت کے عملی مظاہرے کی مثالیں تاریخ میں کہیں موجود نہیں ہیں۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر محترمہ ظل ہما صاحبہ نے کہا کہ مقدس ہستیوں کی یاد کو تازہ کرنے اور ان کا بھر پور ادب و احترام سکھانا لاثانی ویلفےئر فاؤنڈیشن کا اثاثہ رہا ہے ۔اور 1980 ء سے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار بزرگان دین کے نقش قدم پر اس مشن پر گامزن ہیں ،جس سے نہ صر ف لاکھوں مرد حضرات صراط مستقیم پر چل رہے ہیں بلکہ ان کے شانہ بشانہ خواتین کی کثیر تعداد بھی اپنی روحانی اصلاح کر کے ملک و ملت کیلئے خدمات پیش کر رہی ہیں۔محفل میں دیگر امیران حلقہ جن میں محترمہ طاہرہ اشرف صاحبہ،محترمہ منیبہ احسان صاحبہ ،محترمہ رضیہ جہانگیر صاحبہ ،محترمہ سلطانہ ناصر صاحبہ ،محترمہ انجم سلیم صاحبہ،محترمہ عظمیٰ معراج صاحبہ،محترمہ عطیہ ریحان صاحبہ ،محترمہ مسز عرفان صاحبہ ،اور محترمہ رضیہ صاحبہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حضرت سیدنا امام حسینؓ اور آل بیت اطہارؓ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ محفل میں فیصل آباد سے تشریف لائی سینکڑوں خواتین نے بھی شرکت کی۔محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی بہتری کیلئے دعا ئیں مانگی گئیں ۔محفل میں تشریف لائے تمام مہمانوں کیلئے خاص لنگر کا بھی وسیع انتظام کیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy